بی جے پی نے آج کہا ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے ہمارے ان الزامات کی
تصدیق کردی ہے کہ اترپردیش میں اکھلیش یادو کی نہیں مجرموں کی حکومت ہے۔عدالت نے سماج وادی پارٹی لیڈر اور مافیا ڈان عتیق احمد کے مقدمہ کی سماعت
کے دوران یہ تبصرہ کیا کہ
لگتا ہے کہ ریاست میں جرائم پیشہ افراد کی حکومت
ہے۔اترپردیش کے جنرل سکریٹری وجے بہادر پاٹھک نے یہاں دعوی کیا کہ سماج وادی
کا کام بولتا ہے ، دعوی ہائی کورٹ کے تبصرے سے مٹ گیا ہے جس سے یہ بھی ثابت
ہوتا ہے کہ ریاستی حکومت کا مجرموں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے۔